راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کےباعث کیاگیا ہے۔جیل میں ملاقاتوں پرپابندی کااطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا،پابندی کا اطلاق خصوصی درخواست پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے5افرادکی بانی پی ٹی آئی سےملاقات خصوصی درخواست پرہورہی ہے،
حکومت پہلےہی پی ٹی آئی کے 5 لوگوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت دےچکی ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کااطلاق اس ملاقات پر نہیں ہوگا۔