سپریم کورٹ کی مزید وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن کشمکش کا شکار ہو گیاہے اور اب پیر کی بجائے کل چھٹی کے روز اجلاس طلب کیئے جانے کا مکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس دوران وضاحتی فیصلے کے باعث الیکشن کمیشن کامشاورت جاری رکھنےکافیصلہ کیا ہے ، وضاحتی فیصلے کے باعث الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلہ نہیں کر سکا۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹہ تیس منٹ تک جاری رہا،قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن حکام کو قانونی نکات متعلق بریف کیا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب آج اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔