قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیرمنصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔
لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کوپانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی 20کروڑ زر تلافی دینے کا حکم دیدیا۔ پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا،جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیرمنصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔
برطرف کیےگئے ملازمین قومی ایئر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے،عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔
پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے۔