پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس کے تحت ہرقسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ قیام امن ، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی جلوس دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔