پاکستانی آج سپر مون کے نظارے سے محظوظ ہو سکیں گے، چاند معمول سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔چاند کا زمین سے آج فاصلہ تقریباً دو لاکھ 26 ہزار میل ہوگا جبکہ چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ دو لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے۔
رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔