نجی کالج مبینہ زیادتی کا معاملہ طول پکڑ گیا،سوشل میڈیا مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نے 36افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ ایف آئی اےسائبرکرائمز سرکل میں درج ہوا جس میں 36 ملزمان کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا اکائونٹس بھی میں شامل ہیں،سائبرکرائمز سرکل کےذرائع کےمطابق باقی لوگوں کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔
مقدمہ نمبر 168/24 کالج انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوا جبکہ دوسری طرف ایف آئی اے نے سات افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔