این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی سامان کی بارہویں کھیپ بھی روانہ کردی گئی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے غزہ اور لبنان میں جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے امداد فراہم کرنےکاکام تیزکردیا،کراچی ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی بارہویں کھیپ روانہ کردی گئی جس میں ادویات،تیارگوشت، خیمے، ترپال، گرم بستر، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کےمطابق اب تک غزہ کےلیےدس جبکہ لبنان کے لیےدو امدادی کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں،لبنان کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات کےمطابق سو ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔