انسانی حقوق کی ایرانی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے ایرانی سرحدی گارڈز نے فائرنگ کرکے 260 افغان مہاجرین کو قتل کردیا۔
افغان میڈیا نے ایرانی تنظیم کا حوالہ دے کررپورٹ کیا ہے کہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا ۔ 300 سے زائد مہاجرین نے ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تو ایرانی گارڈز نے گولیاں برسا دیں۔ 60 افراد جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے ۔ ایرانی حکام نے رپورٹ کو بےبنیاد قرار دے کر واقعے کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حکومتی ادارے اور سفارتی مشنز اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ چونکہ یہ واقعہ افغانستان کی سرحدوں سے باہر ہونے کی اطلاع ہے، اس لیے دستیاب معلومات غیر تصدیق شدہ ہیں۔ حقائق کی مکمل وضاحت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔