پاک سوزوکی نے اپنی دو مقبول موٹر سائیکلوں، جی ڈی 110 ایس اور جی ایس 150 کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کا اعلان کر دیاہے ، جو 15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو 15 اکتوبر کی تاریخ میں جاری کردہ ایک خط کے ذریعے اس اضافہ سے مطلع کیا۔
سوزوکی جی ڈی 110 ایس اور جی ایس 150 کی نئی قیمتیں
سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح، سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو 15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔
قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ "قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔"