ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئی ہیں،رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کی جس کی بنا پر آئندہ مالی سال میں برآمداتی ہدف کو بڑھا کر5 بلین ڈالر کر دیا گیا ہے
اس اقدام کی بدولت باسمتی چاول کی پیداوار میں 188فیصد اور سلور رائس میں 17فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے،پاکستانی آم کی برآمدات چین کی منڈی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں اور رواں سال کے دوران پاکستان سے 4,214 کلو آم چین کو برآمد کیے گئے ہیں۔
ادارہ شماریات کےمطابق مالی سال 2025 میں تجارتی اشیاء کی برآمدات 5.05 ارب ڈالررہیں جو پچھلے مالی سال کے 4.43 ارب ڈالر سے 14 فیصد زیادہ ہیں
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے آمدنی میں نمایاں اضافہ کی بدولت 4.06 بلین روپے کا منافع حاصل کیا جو 2023 میں 1.82 بلین روپے تھا
پاکستان کا ای کامرس شعبہ 46 بڑی مارکیٹوں میں شامل ہو چکا ہے جس کی آمدنی 5.2 بلین ڈالر ہے اور اس میں 5.92فیصد کی شرح سے مزید اضافہ متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششیں پاکستان کی معیشت کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک مستحکم اور مثبت سمت میں گامزن ہیں۔