شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) سربراہان حکومت کی صدارت روس کے سپرد کردی گئی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کو سونپ دی گئی ہے جو ایس سی او کی سربراہی 2025ء تک سنبھالے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایس سی او کی سربراہی ملنے پر روس کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
دوسری جانب سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک کے سربراہان کی آپس میں غیر رسمی گفتگو ہوئی جس کے دوران علاقائی مسائل اور اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے آپس میں غیررسمی گفتگو کی، دنوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔
بیرون ملک سے آئے مہمانوں نے کانفرنس کے لیے پاکستان کے انتظامات کو بھی سراہا۔