قومی کرکٹر افتخار احمد پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے قومی بیٹر افتخار احمد پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پریذیڈنٹ کپ میں واپڈا کے کپتان افتخار احمد نے سیمی فائنل میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا جس پر انہیں پی سی بی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر لیول 1 جرم کا قصوروار قرار دیا گیا۔
محمد آصف اور ظلفقار جان کی شکایت پر میچ ریفری اقبال شیخ نے افتخار احمد کو جرمانہ کیا۔
افتخار احمد نے جرمانے کو قبول کرلیا جس پر پی سی بی نے ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا۔