آئینی ترامیم اور آئینی عدالت کے قیام کے حق میں چشتیاں میں پُر امن ریلی نکالی گئی۔
پاکستان میڈیا کونسل چشتیاں،سٹوڈنٹ تحریک اور سویل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے چشتیاں پریس کلب کے باہر آئینی عدالتوں کے حق میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
شرکاء نےعدالتی نظام کوغرباء کادشمن کراردیتے ہوئےریفارمز کامطالبہ کیا،شرکاء کاکہناتھا کےاعلیٰ عدالتوں میں مقدمات سالوں اِلتواکاشکار رہتےہیں جبکہ عدلیہ کی توجہ آئینی اورسیاسی مقدمات پر ہوتی ہے ۔
شرکاء نے آئینی ترامیم کےحق میں نعرہ بھی لگائے اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،آئینی ترامیم اور آئینی عدالتوں کا مطالبہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے۔