نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر ملک بھر میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی ہدایات پر پورے ملک میں سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ کے مطابق ایف سی بلوچستان نارتھ نے چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، چینی ٹرکوں اور کورئیر وینز کے ذریعے افغانستان لے جائی جارہی تھی۔
وزارت داخلہ کے مطابق چینی سے لدے 5 ٹرک اور درجن سے زائد وینز قبضے میں لی گئیں، پکڑے گئے ٹرکوں اور وینز کے ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سرفراز احمد بگٹی نے مزید کہا کہ ملک کے تمام کراسنگ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔