ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پرتاریخ میں مزیدتوسیع کر دی ہے ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا سرکلر جاری کردیا۔
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا سرکلر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، واضح رہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی پہلی توسیع شدہ تاریخ 14 اکتوبر تھی۔