اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مسودے کے نام پر کچھ نہیں ہے، آج ساتواں اجلاس ہے،حکومت منتظرہےکہ اسےکہیں سےمسودہ ملے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنماؤں نے پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگو کی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاکہ آج کےڈھائی گھنٹےکےاجلاس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی،حکومت کے پاس مسودے کے نام پر کچھ نہیں ہے،آج ساتواں اجلاس ہے،حکومت منتظرہےکہ اسےکہیں سےمسودہ ملے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کے پاس ترمیم کے قابل کوئی چیز نہیں ہے،ان کا صرف ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہے عدالتوں پرحملہ کرنا ہے، یہ ڈرون حملہ سپریم کورٹ اورعدلیہ کو کمزور کرنے کیلئے ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہرعلی خان کا میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری درخواست کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی قیادت اور کارکنان کو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات ہیں، ہمیں بتایا گیا تھا کہ ملاقات کرانے کی کوشش کر رہےہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری گزارش ہے آج ملاقات یقینی بنائی جائے،ملاقات نہ ہونے کی صورت میں ہمارے احتجاج کی کال برقرار ہے۔