متحدہ عرب امارات کی کمپنی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
یواے ای کےٹرمینل ہولڈنگ گروپ کے ایم ڈی نےتحریری طور پر وزارت ہوا بازی سےرابطہ کیا،یو اے ای کے ایک اورگروپ اور ترکیہ کی پرائیویٹ کمپنی نے بھی ائیرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی دکھائی ہے۔
ذرائع کےمطابق ٹرمینل ہولڈنگ گروپ کااےڈی پورٹس کوتیکنیکی معاونت دےگا،گروپ نےدونوں ایئرپورٹ پرسالانہ مسافروں کی آمدورفت کےاعدادشمارمانگ لیے،اے ڈی پورٹس گروپ کے وفدکو لاہور کراچی ایئرپورٹس کادورہ بھی کرایاگیا۔
ذرائع کےمطابق گروپ نےکارگوبزنس کےاعدادشمارسمیت35سوالات بھی بھیجے،ایئرپورٹس پرملازمین کی تعدادسمیت سالانہ بزنس کاحجم بھی مانگاگیا، یواےای گروپ گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ موڈ نے بھی آئوٹ سورسنگ دلچسپی کااظہار کیا ہے،