لاہور کے علاقہ گلبرگ میں واقع نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ملوث شخص کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور میں نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ نے سال اول کی طالبہ کالج کے اوقات میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ملزم نے متاثرہ بچی سے کالج کی بیسمنٹ میں مبینہ زیادتی کی ۔
طالبہ کے شور مچانے پر ملزم سیکورٹی گارڈ کالج سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے مفرور سکیورٹی گارڈ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنےلائےجائیں گے ۔