عدلیہ کے کچھ اختیارات ختم کرنے کا بل،سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے پہلے اسرائیل میں شہر شہر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ ہزاروں حکومت مخالف افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے بینرز اور پلیکارڈزتھامے ہوئے تھے۔جن پرلکھا تھا کہ وزیراعظم نتن یاہو مجرم ہے۔ اس نے نظام انصاف پرحملہ کیا ہے۔عدلیہ کے اختیارات پرشب خون مارا ہے۔ اسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
جمہوریت اسکوئر پرمظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔لاؤڈ اسپیکر پر تقریریں کیں۔