گلگت میں پاک فوج اور گلگت بلتستان حکومت کے تعاون سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک آرمی کے تعاون سے چار دن سے جاری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ گلگت میں اختتام پزیر ہوئی۔ ورکشاپ کا مقصد قومی سلامتی کی بنیاد ،سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ توانائی، خوراک، ماحولیاتی، انسانی اور معاشی سلامتی سے آگاہی تھا۔
ورکشاپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈر ز کی شرکت سے قو می اور خصوصا گلگت بلتستان کے مسائل اور ان کے حل کر نے کےلیے ایک جامع حکمت عملی کے بارے میں مکالمہ اور تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سر ٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گے۔