پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے بالآخر طویل انتظار کے بعد اپنی منی ایم پی وی "سوزوکی ایوری" متعارف کروا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی ایوری کو چنگان کاروان کی براہ راست حریف سمجھی جا رہا ہے ، کمپنی نے گاڑی کی قیمت بھی اعلان کر دیاہے۔ گاڑی کی خصوصیات اور تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جنہیں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
سوزوکی ایوری کی قیمت
سوزوکی ایوری وی ایکس آر - وی وی ٹی(VXR VVT) کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گی ۔
وزوکی ایوری وی ایکس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گی۔
ایوری– 27,99,000 روپے
ایوری (VX) – 27,49,000 روپے
سوزوکی ایوری نے بولان کی جگہ کیوں لی؟
سال 2021 میں لاہور ہائی کورٹ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو ہدایت کی تھی کہ تمام گاڑیوں میں ایئر بیگز کا نصب ہونا یقینی بنایا جائے۔ اس کے باوجود سوزوکی بولان کو ایئر بیگز کے بغیر فروخت کیا جاتا رہا، یہاں تک کہ توسیعی ڈیڈلائن بھی گزر گئی۔ 2024 کے وسط تک تمام گاڑیوں میں ایئر بیگز لازمی قرار دیے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ سوزوکی بولان جیسی گاڑیاں، جن میں یہ حفاظتی فیچر موجود نہیں، جلد ہی بند کر دی جائیں گی۔ایئر بیگز کو قانونی تقاضا بننے کے ساتھ، پرانی سوزوکی بولان کو ختم کر کے ایک محفوظ ماڈل لانے کی توقع تھی۔ اور یہ گزشتہ ماہ ہوا جب پی ایس ایم سی نے دہائیوں پرانی بولان کو سرکاری طور پر بند کر دیا اور اس کی جگہ سوزوکی ایوری کو متعارف کرایا۔
چنگان کاروان اور سوزوکی ایوری کا مقابلہ
چنگان کاروان کی موجودہ قیمت 30 لاکھ روپے ہے اور یہ اس سیگمنٹ میں سب سے آگے ہے۔ سوزوکی ایوری کو خاص طور پر کمرشل ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ مارکیٹ میں مقبول ہے، لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ سب امپورٹڈ یونٹس ہیں۔ مقامی ایوری کے لیے، اس کا چنگان کاروان سے مقابلہ دلچسپ ہو گا کیونکہ یہ اب مقامی ہے اور پاکستان کی مقامی کار انڈسٹری کی "بگ 3" کمپنیوں میں سے ایک ہے۔