اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی میزبان کیلئے تیار ہوگیا ہے شہر کو مزید خوبصورت اور رنگ و نور کا گہوارا بنا دیا گیا ہے کانفرنس کے میزبان جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا، ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کو عطا تارڑ نے آڑے ہاتھوں بھی لے لیا ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں اور چوک چوراہوں کی تزئین و آرائش خوبصورت لائٹنگ ،ہارٹیکلچر اور لینڈنگ اسکیپنگ ، انٹرچینجز ، انڈر پاسز اور پل بھی سجا دیئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف خود پہنچ گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑاوردیگر حکام بھی ہمراہ تھےمعزز مہمانوں کے استقبال کی تیاریوں اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔
سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے وفاقی پولیس کا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہےحساس اداروں،پاک فوج ، رینجرز، ٹریفک پولیس،ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،ریسکیو حکام اور جڑواں شہروں کے پولیس نمائندگان مشترکہ نگرانی کریں ہم مہمانوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں پی ٹی آئی احتجاج کا اعلان آڑے ہاتھوں بھی لے لیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی کےانتظامات مکمل ہیں،فوج،رینجرزاورپولیس تعینات ہے،کسی کے اعلان کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھ کر سکون کرناچاہیے،ایس سی او خوش اسلوبی سے آگے چلے گی، شرپسند عناصر کو ایس سی او میں رخنہ ڈالنےکاموقع نہیں ملےگا، عالمی سطح پرپاکستان کی عزت وتکریم میں اضافہ ہوگا۔
ایس سی او کانفرنس میں بارہ ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کرلی گئی ہے سیف سٹی کنٹرول روم میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم بھی قائم کیا جا چکا ہے ۔