گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے کہاہے کہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئےپیپلزپارٹی پہلے جلدی میں تھی اورنا اب ہے، قومی اسمبلی میں ہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔
لاہور میں گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نےمرحوم سینئر صحافی اخلاق باجوہ کےگھرآمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہے اورمولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی والوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔
اخلاق باجوہ کے اہل خانہ سےتعزیت کے بعدمیڈیا سےگفتگو میں انکاکہناتھا آئینی عدالتوں کے قیام سےعوام کوریلیف ملے گاتین نسلیں گزرجانے کے بعد فیصلے ہوتے ہیں پیپلزپارٹی چاہتی ہےآئینی ترمیم اسمبلی سے دو دہائی اکثریت سے منظورہو۔