فلپائن کا دارالحکومت 5.2 شدت کے ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھا۔زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 24 منٹ پر 10 سکینڈ تک محسوس کیے گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت منیلا کے جنوب میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا۔
زلزلے کے بعد ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا جس کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابھی کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔