مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، 8ضروری اشیاء سستی اور 15 مہنگی ہوئیں ہیں جبکہ 28 کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں29 روپے تک کمی ہوئی ہے، زندہ مرغی 4روپے فی کلو اورانڈے 81 پیسے فی درجن سستے ہوئے، چینی کی قیمت میں 2 روپے فی کلوتک کمی آئی ہےاور کیلا، دال ماش دال مونگ اور دال مسوربھی سستی ہوئی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے،20 کلو آٹے کا تھیلا 29 روپے تک مہنگا ہوا ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا ہے، دال چنا، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی، خوردنی تیل کے نرخ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ۔
واضح رہے کہ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 12.75 پر آ چکی ہے ۔