اسٹوڈنٹ تحریک جھنگ نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترمیم کے حق میں ریلی نکالی۔
مظاہرین نے پریس کلب کے باہر ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کا نفاذ فوری طور پر یقینی بنایا جائے،شرکاء نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ۔
شرکاء نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترمیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے،شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالتوں کا قیام روشن پاکستان کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سے ملک کی بہتری اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔