پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں حکام سے گولڈن ویزہ موصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
فاسٹ باؤلر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزہ ملنا بڑے اعزاز کی بات کی ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں ‘‘
گولڈن ویزہ ہے کیا ؟
گولڈن ویزہ ایک 10 سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کا اعلان مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محد بن راشد نے کیا تھا۔
ویزہ ہولڈر شخصیات کو بہت سی سہولیات حاصل ہوتی ہیں جیسے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کرسکتے ہیں۔
پاکستانی کھلاڑی
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سے قبل قومی ٹیم کے آلراؤنڈرز شاداب خان اور افتخار احمد سمیت متعدد قومی کھلاڑی گولڈن ویزہ حاصل کرچکے ہیں۔