الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے اکتیس دسمبر تک جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔۔
الیکشن کمیشن کےاعلامیہ کےمطابق ارکان پارلیمنٹ کو شریک حیات اور زیرکفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہوں گے،گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے اپنےاعلامیہ میں واضح کیا ہےکہ کمیشن تفصیلات جمع نہ کروانے والےارکان کی رکنیت سولہ جنوری کومعطل کرکےانہیں کام سے روک دیا جائے گا۔غلط تفصیلات جمع کرانے والےاراکین کے خلاف کارروائی ہو گی۔