ایس آئی ایف سی کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے 100 سے زائد منصوبے تیار کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سرمایہ کاری کیلئے 100 سےزائد منصوبے تیار کیے جارہے ہیں جن پر ایک بین الاقوامی فرم ”اے ٹی کیرنی مڈل ایسٹ لمیٹڈ“کام کررہی ہے۔
سیکرٹری ایس آئی ایف سی نےجرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت ''پاکستان کے معاشی آؤٹ لُک،مواقع اور چیلنجز'' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
''ایس آئی ایف سی کاروبار میں دشواریوں کو دور کرنے کے لیے ''ون سٹاپ شاپ'' کے طور پر قائم کی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں کارپوریٹ فارمنگ،اینیمل فارمنگ اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا
اسی طرح غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے کام کررہی ہے
توانائی کے شعبے میں مختلف ٹرانسمیشن لائنز اور گرین انرجی کے منصوبے بھی سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ہیں،پاکستان اور جرمنی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں
دونوں ممالک غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عمل میں لائی گئی ٹھوس پالیسیوں اور سازگار کاروباری ماحول کے باعث پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھا ہے