رواں سال ستمبر میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 24 فیصد بڑھ گئی۔
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ستمبر میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 24 فیصد بڑھ گئی ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2024 میں گاڑیوں کی فروخت 10 ہزار 297 یونٹس تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستمبر 2023 میں 8 ہزار 312 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
پاما کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 31.5 فیصد اضافہ ہوا اور مالی سال25 ءکی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 27 ہزار 585 یونٹس پر پہنچ گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 20 ہزار 983 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔