ڈالرمافیا کےخلاف مسلسل اور مربوط کریک ڈاون،ڈالر اڑان بھول گیا۔مسلسل 30 ویں روزبھی کمی دیکھی گئی ہے۔انٹربینک میں آج ڈالرمزید 1روہے3 پیسےسستا ہوکر277 روپے55 پیسےپرآگیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 10ویں سیشن میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 93 پیسے کمی سے 278.58 روپے پر آگئی۔
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ واربنیادوں پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کمی ہوئی، جس کے بعد 6 اکتوبر تک ذخائر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔