زلزلے اور آفٹرشاکس کاخوف،مراکش میں لوگوں نے دوسری رات سڑکوں پرگزاری۔ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دوہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
زلزلے کے بعد شہرمراکیش میں لوگوں نے دوسری رات گھروں سے باہر ہی گزار دی۔ خاندانوں نے رات سڑکوں اور پارکوں میں بسیرا کیا۔اُن کا کہنا ہے کہ جب تک گھروں کو لوٹنا محفوظ نہیں ہوگا سڑکوں پر ہی گزر بسرکریں گے۔
ریسکیو آپریشنز مسلسل جاری ہیں۔سیکڑوں زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جبکہ ایمرجنسی سروسز فعال ہیں۔ جاپان فرانس اور متحدہ عرب امارات نے مراکش کوامداد کی پیشکش کی ہے۔
ملک میں حکومت کی جانب سے تین روزکا قومی سوگ کا اعلان کردکھا ہے۔شاہی محل اور سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں ہے۔
گزشتہ روز مراکش میں 6.8 شدت کے ہولناک زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، لوگ ملبے تلے دب گئے
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش کا سیاحتی شہر ماراکیچ سے 72 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلےکے 19 منٹ بعد 4.9 شدت کے آفٹرشاکس بھی محسوس کئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مراکش کے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور الصویرہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ مراکش میں بلڈ بینکس نے متاثرہ علاقوں میں شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔