آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے بیرون ملک موجود ارکان پارلیمنٹ کو واپس بلا لیا گیا۔
حکومت نے اپنے بیرون ملک موجود ارکان کو 15 اکتوبر تک ہر صورت وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ووٹنگ میں ان کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ اس وقت 10 سے زائد ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ بیرون ملک دوروں پر ہیں۔
بیرون ملک موجود اراکین میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ، سینیٹر رانا محمود الحسن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیشن کمار شامل ہیں۔ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ممالک دورے پرگئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے حکومت چاہے گی کہ پچیس اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور ہوں ۔ ہماری خواہش ہے کہ اتفاق رائے سے ترمیم پاس کی جائے ۔ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ آئینی ترمیم کیلئے ارکان کی خریدوفروخت کی جائے۔