سپنکئ جنوبی وزیرستان میں نوجوانوں کےروشن مستقبل کےمنصوبوں کےحوالے سےفرنٹیئرکورخیبر پختونخوا ساؤتھ کےزیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
یوتھ کنونشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نےشرکت کی،نوجوانوں نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئے پاک فوج کے غیرمتزلزل جذبےاور لازوال قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یوتھ کنونشن میں شرکت کرنےوالے نوجوانوں نےعلاقے میں پاک فوج اورفرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ میجر جنرل مہرعمرخان نیازی یوتھ کنونشن کے مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی نےملکی ترقی میں نوجوانوں کےنمایاں کردار کو مثالی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے پر زور دیا،نوجوانوں نے پاک فوج کی فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا عزم دہرایا،نوجوانوں نے یوتھ کنونشن کے انعقاد اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔