وہاٹ ڈویژن کے علماء، مشائخ اورمدرسہ طلباء نے کوہاٹ گیریژن کا دورہ کیا اور سکیورٹی فورسز سے ملاقات کی۔
علماء اورمشائخ نے امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ دینے کا اعلان کیا،شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے متفقہ طور پرفتتہ الخوارج اورشرپسند عناصر کے روک تھام اوراس سلسلے میں حکام کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ،جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکاء سے ملاقات اورتفصیلی گفتگو کی،جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے دیر پا امن و امان کیلئے علماء کے کلیدی کردار کو سراہا۔
علماء و مشائخ نے علاقے میں تعلیم ،صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔