امریکا میں الیکشن کےدن دہشت گردی کےمنصوبے کا انکشاف ہوا ہے، دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ستائیس سال کے ناصر احمد توحیدی کو اوکلوہاما سےگرفتار کیاگیا۔ ناصر توحیدی پرخفیہ ایجنسی کے افسر سے آتشی اسلحہ اور بارودی مواد خریدنے کا الزام ہے۔
محکمہ انصاف کا کہنا ہےکہ ناصر توحیدی کے خلاف کیس میں داعش کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام بھی شامل ہے،ناصر کے ساتھ ایک اورنوجوان بھی شامل ہے،جسےگرفتارکرلیا گیا