سپورٹس کار کی دنیا میں تہلکہ برپا کرنی والی ’ میکلارن ‘ نے اپنی نئی ’ ہائپر کار‘ W1 میدان میں اتار دی ہے جس کی قیمت 2 ملین پاونڈ رکھی گئی ہے ، گاڑی کو P1 کا جانشین قرار دیا جارہاہے ۔ W1، برطانوی لگژری کار ساز کی تیسرا '1' ماڈل ہے، جس میں F1 اور P1 ماڈلز شامل تھے۔
یہ کار اتنی تیز رفتار ہوگی کہ 0 سے 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار محض 13 سیکنڈ سے کم وقت میں حاصل کرے گی۔ میکلارن نے اس کار کے صرف 399 یونٹس تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن بدقسمتی سے اگر آپ اس شاندار گاڑی کو خریدنا چاہتے ہیں تو آپ دیر کر چکے ہیں کیونکہ تمام یونٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
W1 کو حقیقی معنوں میں P1 کا جانشین سمجھا جا رہا ہے، جسے 2013 میں لانچ ہونے والے ہائپر کارز "ہولی ٹرینیٹی" کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جن میں LaFerrari اور Porsche 918 Spyder بھی شامل تھیں۔ P1، لیجنڈری F1 کی جانشین تھی ، جسے معروف ڈیزائنر گورڈن مرے نے ڈیزائن کیا تھا۔
W1 میکلارن کی اب تک کی سب سے تیز رفتار کار ہوگی، جو Senna اور Speedtail جیسے ماڈلز سے بھی زیادہ تیز ہوگی۔ اس کار کا وزن 1,399 کلوگرام ہے، اس میں فارمولا 1 ایروڈائنامکس اور ایک نیا ٹوئن ٹربو 4-لیٹر V8 ہائبرڈ انجن نصب کیا گیا ہے،جو 1258 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جو میکلارن کی تاریخ کا سب سے طاقتور انجن ہے ۔
یہ شاندار کار 0 سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار محض 2.7 سیکنڈ میں اور 0 سے 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار 5.8 سیکنڈ میں طے کرتی ہے۔ جبکہ 0 سے 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار 12.7 سیکنڈ میں حاصل کرتی ہے۔بے پناہ کارکردگی کے باوجود، میکلارن کا دعویٰ ہے کہ یہ کار سڑک اور ٹریک دونوں پر یکساں طور پر آرام دہ ہے، اور اسے ہر موقع کے لیے موزوں سپر کار کہا گیا ہے۔
کار میں ڈرائیو موڈ سیلیکشن کی خصوصیت شامل ہے، جو مالکین کو Comfort، Sport اور Race موڈز کے درمیان انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے ، جس میں ہر موڈ مختلف ڈرائیونگ حالات کے لیے بہترین ہے۔اس کار میں جدید ایروڈائنامکس کے ساتھ 350 گھنٹوں تک ونڈ ٹنل میں تجربات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں F1 سے متاثرہ انڈر فلور، ایرو سیل کاربن فائبر مونوکوک اور 3D پرنٹڈ سسپنشن تیار کیا گیا ہے۔اس گاڑی کی قیمت تقریباً 2 ملین پاونڈ ہوگی، جس میں کسٹمائزیشن کی بنیاد پر قیمت میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔