پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ( کل ) طلب کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ای سی پی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر بھی غور کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی خط میں مخصوص نشستوں کا معاملہ جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ خواتین اور غیرمسلموں کیلئے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس زیرالتوا ہے۔
لازمی پڑھیں ۔ انتخابات ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر نا قابلِ قبول ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ای سی پی کو دوسرا خط
یاد رہے کہ منگل کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھا گیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ کے لئے فوری کارروائی کی جائے۔