خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی اور اراکین اسمبلی گھتم گھتا ہوگئے۔
منگل کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں ہنگامہ آرائی ہوئی اور سخت تلخ کلامی کے بعد اراکین اسمبلی گھتم گھتا ہوگئے۔
اراکین اسمبلی کی جانب سے لاتوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔
اپوزیشن اراکین نے اسپیکر سے بات کرنے کا وقت مانگا تھا جو ملنے پر پر تلخ کلامی ہوئی اور باتھ ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی کے ممبر نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوئے، جس کے بعد دونوں اراکین کے حامیوں نے بھی ایک دوسرے پر حملے کیے۔
اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو بولنے کے لیے وقت دیا ہمیں کیوں نہیں ملتا، ہمیں بات نہیں کرنے دی جاتی۔
تین افراد گرفتار
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
تینوں گرفتارافراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اجلاس ملتوی
بعدازاں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر 14 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔