اسلام آباد میں واقع دفترخارجہ میں آگ بھڑک اٹھی،تاہم فائر بریگیڈ اورایم سی آئی کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے وزارت خارجہ کی عمارت میں آتشزدگی کے حوالے جاری بیان میں کہاکہ سی ڈی اے کے عملے کے ایک پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران استعمال ہونے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک آگ بھڑک اٹھی۔
ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق وزارت کے ہنگامی ردعمل نے فوری طور پراقدامات اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا،واقعہ کی جگہ وزارت کی مرکزی عمارت سے باہر ہے اور اس وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔