پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں ۔سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نیا ریٹ جانیے
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے۔