پشاور ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
گرفتاری کے خدشات کے پیش ںظر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور شاندانہ گلزار پشاور ہائی کورٹ راہداری ضمانت کے لیے پہنچ گئے۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نےسماعت کی۔ عدالت نے شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی 8 نومبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس شکیل احمد کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے معاشرے کو نقصان ہورہا ہے۔ آپ لوگوں کو مل بیٹھ کر پارلیمنٹ میں ان مسائل کو حل کرنا چاہیئے۔ تین دن راستے بند ہوگئے تھے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔اگر آپ پارلیمنٹ میں مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کریں تو ملک اور عوام کے لئے بہتر ہوگا۔اللہ ہمارے ملک پر رحم کریں۔
شبلی فراز صاحب آپ تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے، آپ پر زیادہ ذمہ داری ہے۔آج کی اپوزیشن کل کی حکومت ہے اور آج کی حکومت کل اپوزیشن ہوتی ہے، عدالت نے بعد ازاں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔