پارلیمانی رہنماؤں نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور اقلیتی ارکان کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خط میں لکھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پاس ہوچکا لہٰذا الیکشن کمیشن جلد از جلد خواتین اور غیرمسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کےحوالے سے فیصلہ کرے۔ مخصوص نشستوں کے جلد فیصلے سے ابہام ختم ہوگا اور پارلیمان مکمل فعال ہوکرعوامی فلاح و بہبود کیلئے بہترطور پر اقدامات کرسکے گی۔
اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق 19 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں۔