پاکستان اور قطر کی مسلح افواج نے دفاعی تعاون کے مزید فروغ کا عزم کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان مطابق قطری مسلح افواج کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل سالم حمدعقیل النابت نے جی ایچ کیو کا دوہ کیا ۔اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال پربھی تفصیلی بات چیت کی ۔
بیان کے مطابق پاک قطر عسکری قیادت کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
قطری مسلح افواج کےسربراہ نے خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاک فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئےکہا دنوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےمزید کیلئے کوشاں ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان قطرکےساتھ اپنےتعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے، اور قطرکےساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کےمزیدفروغ کیلئےپرعزم ہیں ۔