کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنے انٹیلی جنس ونگ "زراب" کے قیام اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق زِراب کے نام سے یہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے جو سینکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبروں، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کاروں اور تفتیش کاروں پر مشتمل ہے۔ زِراب کے خفیہ سیل قائم کیے گئے ہیں۔
بی ایل اے ترجمان کے مطابق بی ایل اے کے یہ سپاہی دشمن کی تمام تنصیبات میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ زراب کی برسوں کی خاموشی، روزانہ کی محنت کے ساتھ مل کر انہیں کل کی طرح مہلک حملے کرنے کے قابل بناتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل کراچی میں چینی انجینئرز پر حملے میں بھی بی ایل اے کی انٹیلیجنس ونگ "زراب" کے کارندے ملوث ہیں۔