چائنہ ایشیاء اکنامک ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی چینی تجارتی وفد نے 7 اکتوبر 2024ء کو ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا
وفد کی سربراہی ایسوسی ایشن کےصدر برائے بیرون ملک تجارت، جناب "چیان چوئی ژو" نے کی جن کے ساتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی اور مختلف اداروں کی نمائندگی کرنے والے اراکین بھی موجود تھے
ایس آئی ایف سی کےحکام نےوفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اورنمایاں خصوصیات کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
وفد نےصنعت،بینکنگ،دفاع،توانائی، زراعت، لائیو سٹاک، آبی زرعت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیےدلچسپی ظاہرکی، وفد نےپاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وفد کا دورہ پاکستان اور چین کےدرمیان بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس فریم ورک کے تحت منصوبوں کومزید متحرک کرے گا۔