نگران سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر دفاتر سے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی لگادی۔
نگراں سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنر دفاتر سے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سندھ کی منظوری سے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر لائسنس جاری نہیں کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔