وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت سی ڈی اے میں اجلاس ہوا۔شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کی تیاریوں ،اسلام آباد کی تزئین و آرائش اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرداخلہ نے ریڈ زون بالخصوص وی وی آئی پی روٹس کی آرائش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کہا اہم شاہرہوں کےاطراف دیدہ زیب لینڈاسکیپنگ کی جائے ۔ شہر بھر کو خوبصورت پھولوں اور دیدہ زیب لائٹوں سے سجایا جائے ۔ وزیر داخلہ نےجناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کےلئےضروری ہدایات دیں ۔
محسن نقوی نےکہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کا انعقاد حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے ۔ اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنے میں نرمی نہ برتی جائے۔ ڈینگی کی روک تھام کیلئےجڑواں شہروں کے کمشنرز مل کر کام کریں ۔ ڈینگی کیسسز رپورٹ ہونے والے مقامات کے اطراف سرویلینس بڑھائی جائے ۔