اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 73 روپے پر خریدا اور 74.25 روپے پر بیچا جاتا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد سعودی ریال73 روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.85روپے پر بند ہوا ۔
1000 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 73ہزار روپے کے برابر ہوں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔