سنی اتحادکونسل کےرکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کوبھجوادیاگیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےمطابق سہیل سلطان خیبرپختونخوامیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات تھے سہیل سلطان کی غلط بیانی ثابت ہونےپرالیکشن کمیشن کوریفرنس بھجوایاگیاہے سوات کے شہری نصراللہ خان نےسپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس بھیجاتھا۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سہیل سلطان نےسرکاری ملازمت چھوڑنےکےبعد2سال کی مدت پوری کئے بغیر انتخاب لڑا ہے، دوران تفتیش یہ ثابت ہواسہیل سلطان نے2سال کی مدت پوری ہونےسےپہلےانتخابات میں حصہ لیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سہیل سلطان این اے 4 سوات سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھے۔